ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صربیا میں منعقدہ اسٹوڈنٹس اولمپک 2025 میں 86 قابل فخر تمغوں کے ساتھ ایران کے اسکولی طلبا و طالبات کی ٹیم کی شاندار کامیابی اور چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے مبارکباد کے اس پیغام میں، صربیا اسٹوڈنٹس اولمپک 2025 میں ایرانی طلبا وطالبات کی شاندار اور قابل فخر کامیابی کو ملک کے مستقبل کے معمار، طلبا وطالبات کی استعداد، توانائی اور انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
انھوں نے اپنے مبارکباد کے اس پیغام ميں امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ تعلیم وتربیت کی زیادہ توجہ، دقت اور منصوبہ بندی سے، ایرانی طلبا وطالبات کے لئے مزید قابل فخر کامیابیوں کے لئے حالات زیادہ سازگار ہوں گے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے مبارکباد کے اس پیغام میں، طلبا وطالبات، ان کے والدین اور لواحقین، اساتذہ اور محکمہ تعلیم وتربیت کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور خدا وندعالم سے ان کے لئے مزید توفیقات کی دعا کی ہے۔
آپ کا تبصرہ